“لوگوں نے کہا کہ استعفیٰ دے دیں لیکن میں ۔۔۔” وزیر اعظم نے واضح کردیا

Written by on April 1, 2022

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو تحریک عدم اعتماد پر  ووٹنگ ہوگی اور ملک کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، اس اتوار کو ملک کا فیصلہ ہونے لگا ہے کہ یہ کس طرف جائے گا، لوگوں نے کہا کہ آپ استعفیٰ دے دیں،میں آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہوں، میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ووٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا میں اور تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا، مجھے جدوجہد اور مقابلہ کرنا آتا ہے، کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اتوار کو پوری قوم دیکھ لے گی کہ کون اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، ساری قوم کے سامنے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، ہم اس سے اپنے نوجوانوں کو کیا سبق دے رہے ہیں؟یہ نظریاتی کام نہیں صرف اور صرف ضمیروں اور اپنے ملک کی خود مختاری کا سودا ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنے اراکینِ قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے کہا اپنے لوگوں سے کہتا ہوں کہ یہ ہمیشہ کیلئے آپ کے اوپر مہر لگنے لگی ہے، لوگوں نے آپ کو کبھی نہ معاف کرنا ہے اور نہ بھولنا ہے، یہ ہمیشہ کیلئے لوگ یاد رکھیں گے کہ آپ نے اپنے ملک کا سودا کیا،میر جعفر اور میر صادق نے انگریزوں کے ساتھ مل کر ذاتی مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنایا، یہ آپ کے موجودہ میر جعفر اور میر صادق ہیں جو باہر کے ملکوں کے ساتھ مل کر وہ تبدیلی لا رہے ہیں جو آنے والی نسلیں بھی انہیں  معاف نہیں کریں گی، اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ سازش کامیاب ہوجائے گی تو میں اس کے سامنے کھڑا ہوں گا، لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ ایک ایک غدار کی شکل کو یاد رکھیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist