قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

Written by on March 31, 2022

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا جو کہ کچھ ہی کارروائی کے بعد تحریک عدم اعتماد پربحث کیے بغیر ملتوی کر دیا گیا ۔

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدرات ایک گھنٹے کی تاخیر کے  بعد شروع کیا گیا  تاہم  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی اور ڈپٹی سپیکر نے اجلاس3اپریل بروز اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ۔ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث بھی شامل تھی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بحث کا آغاز کرنا تھا۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist