بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے، سراج الحق

Written by on March 30, 2022

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام 31 مارچ کو جعلی تبدیلی کو مسترد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قوم مفادات کی سیاست کا کھیل دیکھ رہی ہے، تمام بڑے کھلاڑی ایکسپوز ہوچکے ہیں ۔ ایک ماہ سے جاری سیاسی محاذ آرائی میں سارا نقصان ملک اور قوم کا ہوا۔ سیاستدانوں کو پہلے بھی کہا اب بھی مشورہ دے رہا ہوں ملک کو مزید انتشار کی جانب نہ دھکیلیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام حکمران اشرافیہ کے ہتھکنڈوں سے تنگ آچکے ہیں۔ سات دہائیوں سے جاری اس کھیل کو بند کرنا پڑے گا۔ ملک مزید تنزلی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist