پاکستان کے وقار ،گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہواہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Written by on March 24, 2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو اہے ، خوشی ہے کہ امت مسلمہ میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ او آئی سی اجلاس میں بہت سے وزرائے خارجہ نے یوکرین روس تنازعہ پر بات کی ہے۔وزیر اعظم نے تقریر میں یوکرین روس تنازع کا بھی ذکر کیا ہے ۔ روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردارغیر جانبدار ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم روس یوکرین تنازعہ پر انسانی پہلووں کو ذہن میں رکھ کر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔سعودی عرب ، بحرین کے وزیر خارجہ سے بھی یوکرین تنازعہ پر بات ہوئی ہے ، ہم نے طے کیا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے ورک آوٹ کریں گے ۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کل پریڈ کے بعد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں میں بھی مودہ تھا ،چینی وزیر خارجہ نے روس یوکرین تنازعہ پر ہمارے موقف کی تائید کی ہے ۔چینی وزیر خارجہ نے دورہ چین کی بھی دعوت دی ہے میں جلدچین کا دورہ کروں گا ۔او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے بعد وزراءپاکستان کیلئے خیر سگالی پیغامات دے کر رخصت ہوئے ہیں ۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5اگست 2019کے بعد کشمیر میں ظلم میں اضافہ ہوا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیاں پہلے سے زیادہ مشکل ہیں ۔

وزیر خارجہ نے اپوزیشن اراکین پر بھی خوب ہاتھ صاف کیے کہا لاینیں کھینچیں گئی ہیں اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے ۔فیصلہ کرنا ہو گاکہ اچھائی کو ترجیح دینی ہے یا برائی کو ترجیح دینی ہے۔عمران خان نے ابھی عوام کے نام پیغام دیا ہے ۔اپوزیشن کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ عمران خان سے کیسے چھٹکارہ حاصل کریں ؟۔ وقتی طورپر انھوں نے عوام کو پریشان کیا ہے ۔ نہ ان کا نشان ایک ہے نہ ان کا جھنڈا ایک اور نہ ہی ان کا مقاصد ایک ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist