حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

Written by on March 12, 2022

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں این سی او سی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ این سی او سی کی ذمے داریاں اب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی انجام دے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اور این سی او سی کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اس سال 27 مارچ کو این سی او سی کے قیام کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ این سی او سی کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist