قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، پشاور بم دھماکے میں ملوث 3 افراد مارے گئے

Written by on March 9, 2022

قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی  کارروائی میں  کوچہ رسالدار پشاور  کی جامع مسجد میں خودکش بم دھماکے میں ملوث 3 دہشتگردمارے گئے ہیں۔ 

نیوز کے ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس اور پولیس نے خیبر بارڈر ایریا میں آپریشن سائلنس کے دوران کامیاب کارروائی کی،  مارے گئے افراد  مرکزی سہولت کار تھے۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پشاور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیس سٹیشن پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آپریشن سائلنس دیگر بارڈر ایریا میں بھی جاری ہے، اہم گرفتاریوں کی بھی توقع ہے، کچھ عناصر کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist