پنجاب حکومت نے محکمہ کھیل کا بجٹ دو ارب روپے سے بڑھا کر 7.32 ارب کردیا

Written by on March 5, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اور نئے میدانوں سے متعلق  اجلاس ہوا ، پنجاب حکومت نے محکمہ کھیل کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ، محکمہ کھیل کا بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ارب 34 کروڑ روپے کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں  صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری سپورٹس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔  وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب میں ساڑھے 3برس کے دوران 318نئی سپورٹس فسیلٹیز بنائی ہیں، 70برس کے دوران پنجاب میں صرف 300سپورٹس فسیلٹیز بنیں، ہماری حکومت نے مختصر مدت میں ان سپورٹس فسیلٹیز کو دو گنا کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں 14سو نئے میدان  بنائے جارہے ہیں، دیہات میں 150نئے کھیلوں کے میدان  مکمل ہوچکے ہیں،  رواں مالی برس 350 مزیدنئے میدان مکمل ہوجائیں گے، 40تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بن رہے ہیں،14تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 100جم بھی بنائے جائیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نشتر پارک میں ہاکی کا ہائی پرفارمنس سینٹر بن رہاہے، 30،30برس سے زیرالتواء سکواش کمپلیکس اورٹیبل ٹینس ایرینا کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے، باکسنگ کلب اورشوٹنگ گیلری پر بھی کام جاری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ہاکی، فٹبال،کبڈی اوردیگر کھیلوں کی لیگز کا انعقاد کیا جائے گا، کھلاڑیوں کو وظیفہ دینے کیلئے انصاف سپورٹس کارڈ کے اجراء کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے ضمن میں  جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist