دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،وفاقی وزیرفوادچودھری

Written by on March 5, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ  دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،منبر،اسکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کی وجہ سے شدت پسندی بڑھتی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شدت پسندی کیخلاف اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے،شدت پسندی کیخلاف اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں   کی تعداد 56 ہوگئی ۔ اس وقت 194 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist