وزیر اعظم کی پشاور کی مسجد میں دھماکے کی مذمت ، رپورٹ طلب کرلی

Written by on March 4, 2022

  پشاور کی قصہ خوانی مسجد میں دھماکے  کے واقعے کی وزیر اعظم نے مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

پشاور کی قصہ خوانی مسجد میں دھماکے کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ، عمران خان نےدھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

واضح رہے کہ پشاور کی قصہ خوانی مسجد میں دھماکہ ہوا ، پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، دہشتگردوں نے دروازے پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس سے اہلکار شہید ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد دھماکہ ہو گی

نجی ٹی وی کےمطابق دھماکے میں 30 افراد شہید ہوئے جبکہ  50 سے زائد زخمی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Continue reading

Next post

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ متعددز خمی ہیں ، دھماکے سے متعلق عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عینی شاہد نے دھماکے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریبا پونے ایک بجے کالے کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، حملہ آور نے پہلے پانچ سے چھ فائر کیئے جس میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا پھر وہ مسجد میں داخل ہو گیا اور منبر کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا ، یہ سارا واقعہ صرف پانچ منٹ کے اندر اندر پیش آیا، جب دھماکہ ہوا تو مسجد کا نیچے والا حال مکمل بھر چکا تھا جبکہ چھت پر بھی لوگ نماز پڑھنے کیلئے موجود تھے ۔ گھی 20 روپے مہنگا ہوگیا عینی شاہد کا کہناتھا کہ یہاں پر کوئی سیکیورٹی موجود نہیں تھی بلکہ مسجدکے باہر بھی سولین سیکیورٹی ہی موجود تھی ۔ عینی شاہد کا کہناتھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک گھر پر ڈیڑھ سال پہلے دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا ۔


Thumbnail
Current track

Title

Artist