کورونا وائرس سے اموات میں کمی ریکارڈ ، گزشتہ 24 گھنٹے میں 13افراد جاں بحق

Written by on February 22, 2022

کورونا وائرس سے اموات میں  کمی آگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ  961 کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  سندھ میں پانچ لاکھ 64 ہزار 895 افراد اب تک مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ، آٹھ ہزار 30 کا انتقال ہوا جبکہ 47 ہزار 575 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ  99 ہزار 365 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 13 ہزار 461 کا انتقال ہوا جبکہ چھ ہزار 376 موت  و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  33 ہزار 939 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، ایک ہزار پانچ افراد کا انتقال ہوا ، 881 مختلف ہسپتالوں میں  زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں دو لاکھ  15 ہزار 87 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ، چھ ہزار 210 خونی وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ گلگت بلتستان میں  11 ہزار 390 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  42 ہزار 684 مریض سامنے آئے ۔ بلوچستان میں  35 ہزار 284 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist