آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ایک اور اہم ملاقات طے

Written by on February 22, 2022

 سابق صدر  آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشر یف کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی جس کے اختتام پر آصف علی زرداری مسلم لیگ (ن) کے وفد کو عشائیہ دیں گے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔ آصف زرداری اور میاں شہباز شریف حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دونوں رہنماؤں کےدرمیان  تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist