عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

Written by on February 15, 2022

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا امکان مضبوط ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 95 ڈالر 9 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے  اور قیمت بڑھانے سے متعلق اعلان بھی آج ہی متوقع ہے ۔

یکم جنوری سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل 15 ڈالر فی بیرل مہنگا ہواہے ، اکتوبر 2014 کے بعد خام تیل کی یہ بلند ترین قیمت ہے ،ڈیڑھ ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist