بارسلوناہوٹل میں آتشزدگی، ایک پاکستانی جان کی بازی ہار گیا

Written by on February 14, 2022

سانحہ تتوان کے بعد آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں ایک  پاکستانی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونیوالا43سالہ راشد ملک موضع پھلروان تحصیل کھاریاں پاکستان کا رہائشی تھاجسکی  سپین کے شہرساراگوسا کے قریب نواحی علاقے میں موبائل شاپ تھی اور وہ موبائل لینے بارسلونا آیا تھا اور اس ہوٹل کورونادومیں مقیم تھا۔راشد ملک ذیشان کبابش ریسٹورنٹ کے ورکر شمس ملک کا پھوپھی زاد بھائی تھا۔

آتشزدگی کاتازہ ترین واقعہ بارسلوناسینٹر کی گلی ناؤ دے لارامبلہ میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل کورونادوکی تیسری منزل پر آگ لگ گئی۔شمس ملک نے بتایا کہ مرحوم نے واقعے کے روز فون کیا اور ملنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر میں نے اسے بتایا کہ والد صاحب کی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں مقیم ہوں۔ہوٹل کی آتشزدگی کے واقعے میں نو افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد کئی افراد نے کھڑکیوں سے کود کرجان بچائی۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ایک خاتون کی جانب سے گدے کو آگ لگانے کے بعد ہوا۔جسے پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist