ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

Written by on February 14, 2022

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی کی 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد، وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

 ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرینگے۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات بھی کرینگے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist