مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک ایک پولیس انسپکٹر زخمی ہوگیا

Written by on February 12, 2022

سی آئی اے کاہنہ پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان شریف عرف سرفراز اور عامر بلال کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انچارج سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر نبی بخش بٹ زخمی ہوئے۔دونوں ملزمان کو قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس ٹیم ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آصف ٹاؤن نشتر کالونی پہنچے۔زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں قتل اور ڈکیتی کےمقدمات میں ملوث تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist