اینٹی کرپشن نے ایک ماہ کے دوران سرکاری افسران سے اتنی رقم برآمد کرلی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

Written by on February 10, 2022

رواں سال کے پہلے ماہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 42 کروڑ روپے ریکور کئے جس میں سے 67 لاکھ کیش اور 25 کروڑ سے زائد بلاواسطہ طور پر بر آمد کئے گئے جبکہ 16کروڑ روپے مالیت کی 760 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی گی۔ گزشتہ ماہ 27 اشتہاری ملزمان سمیت 3 عدالتی اشتہاریوں کوبھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کےمطابق گزشتہ ماہ سرکاری ملازمین کے خلاف 1712 شکایات موصول ہوئیں۔جنوری 2022 میں اینٹی کرپشن پنجاب نے 1886 شکایات کو حل کیاجبکہ 262 شکایات پر کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ785 تحقیقات کو مکمل کرکے 115 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 11 چھاپے مارے اور 233 افراد کر گرفتار کیا جبکہ 110کرپٹ افسران کے خلاف عدالتوں میں چالان جمع کروائے گئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist