خیبر پختونخوا زلزلے سے لرز اٹھا

Written by on February 4, 2022

 صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر  4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی گہرائی 120 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ  تھا۔ زلزلے کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist