مدرسے پر بجلی کے تارگرنے سے ایک بچہ جاں بحق ،8 زخمی

Written by on February 3, 2022

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مدرسے پر بجلی کے تار گرپڑے، کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے والے آٹھ نو عمر بچے زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں مدرسے پر بجلی کے تار گرے، جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت متاثرہ بچے مدرسے کی پہلی منزل پر کھیل رہے تھے، زخمی بچوں کو گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist