یوسف رضا گیلانی بھی ڈٹ گئے، استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان

Written by on February 1, 2022

 سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔

 نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا،  سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist