الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کےصوبائی وزیر شاہ محمد کو نا اہل قرار دیدیا

Written by on February 1, 2022

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو بکا خیل پولنگ سٹیشن پر حملے سے متعلق کیس میں پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ تحقیقات میں ثابت ہواشاہ محمد پولنگ سٹیشن پرحملےمیں ملوث ہے، صوبائی وزیراغوا،انتخابی موادچھیننےکےمرتکب قرار پائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا نوٹس لیا تھا  اور انتخاب بھی ملتوی کرنا پڑ گیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔

الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان سے متعلق کیس کا آج فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمد کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے جبکہ ان کے بیٹے مامون رشید بھی الیکشن لڑنے کیلئے   نااہل ہو گئے ہیں ۔.

مامون رشید کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہناتھا کہ مامون الرشید الیکشن نہیں لڑسکے ،گلباز خان ،محبت خان اورقدرت اللہ کیخلاف بھی کیسزدائرکریں۔ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرمحبت خان،حمیداللہ اورقدرت اللہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کافیصلہ کیا گیاہے ۔فیصلے میں الیکشن کمیشن نے تمام افراد کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ پولیس کیس کےتمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist