آل پارٹیز کانفرنس ،میڈیا ٹاک کے دوران سردار تنویر الیاس خان توجہ کا مرکز بنے رہے

Written by on January 31, 2022

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پرمیڈیا ٹاک کے دوران صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر اور موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔سینئر صحافیوں و اینکر پرسنز نے سردار تنویر الیاس سے آل پارٹیز کانفرنس کی تفصیلات اور تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کشمیر پالیسی کے حوالے سے سوالات کیے۔

صحافیوں نے جب بیرسٹر سلطان سے پوچھا کہ وفاقی حکومت کی کشمیر پالیسی سے مطمئن ہیں تو انہوں نے سردار تنویر الیاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب تحریک انصاف والوں سے پوچھیں۔ پریس کانفرنس میں سردار تنویر الیاس نے کشمیر پالیسی کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی اور وفاقی حکومت سمیت قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا۔ سردار تنویر الیاس کے دو ٹوک موقف اور کشمیر پالیسی پر اظہار اعتماد نے پیدا ہونے والے ابہام ختم کر دیئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist