ان ہاؤس تبدیلی، رانا ثناء اللہ نے ایاز صادق کا دعویٰ مسترد کردیا

Written by on January 23, 2022

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صاد ق کی جانب سے ان ہاؤس تبدیلی کے انتظامات  مکمل ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  ہم حکومت کو گھر تو بھیجنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔ اگر نمبر پورے ہوں تو حکومت گرانے میں ایک لمحہ دیر نہ کریں، عدم اعتماد ہمارا آپشن ہے، ہمارےپاس نمبرز پورے ہوں گے تو حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے جائیں گے۔یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کے 22 سے 23 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھ اکہ  لانگ مارچ کے حوالے سے شیخ رشید کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، حکومت بات کرے، وفد بھیجے، لانگ مارچ سے متعلق حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت سے بات کرے۔اپوزیشن نے بات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist