جنوبی کوریا کی کرنسی کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے گرنے لگی

Written by on January 19, 2022

ام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، چین کی معیشت پر ملک کے بھاری انحصار اور غیرملکیوں کی جانب سے مقامی سٹاک کی فروخت کی وجہ سے جنوبی کوریا کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کے نسبت زیادہ تیزی سے گر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ سال کے اوائل سے تقریبا 9 فیصد گر چکی ہے۔ کرنسی کی گراوٹ کی ایک بڑی وجہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس نے جنوبی کوریا کے لیے تجارتی شرائط کو مشکل بنایا اور اس کی معیشت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ بینک آف کوریا کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی معیشت کا چین پر انحصار اور چین میں معاشی سست روی کے خدشات نے کوریا کی کرنسی پر مزید نیچے کی طرف دباؤ ڈالا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کی ایک بڑی وجہ غیر ملکیوں  کا زائد قیمت والے اسٹاکس کی فروخت میں اضافہ بھی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist