’’ پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی ‘‘ مریم نواز نے والد نوازشریف کیلئے پیغام جاری کر دیا

Written by on January 17, 2022

ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد نواز شریف کی یاد سے متعلق  تیار کیے گئے ٹرک آرٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹرک آرٹ کو شیئر کرتے ہوئے سرائیکی گانے کے لفظوں کو بطور کیپشن  درج کرتے ہوئے والد کو پیغام دیا۔

تصویر میں ٹرک آرٹ پر نواز شریف زندہ باد کے نعروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ٹرک پر بنائے گئے آرٹ میں سرائیکی گانا ’پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ درج ہے۔

مریم نواز نے اسی گانے کوٹوئٹ میں بھی درج کیا جس کے اردو معنی یہ ہیں کہ واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ خیال رہے کہ گانے میں گلوکار طاہر نیئر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے ، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist