’نواز شریف بالکل پرفیکٹ ، کل پلاﺅ،اروی گوشت اورکھیر کھائی‘ ملاقات کرنے والے صحافی سہیل وڑائچ کا دلچسپ انکشاف

Written by on January 16, 2022

معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔ 

گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات کے بعد نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف کہ صحت بالکل پرفیکٹ ہے ، انہوں نے گزشتہ روز کھانے میں پلاﺅ، اروی گوشت اور کھیر کھائی۔سہیل وڑائچ نے بتا یا کہ ویسے دیکھنے میں نواز شریف پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ نوازشریف2019میں علاج کے لیے لندن گئے تھے ۔ ان کی لندن سے اکثر مختلف ریستورانوں میں کھانا کھانے اور چہل قدمی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس کے باعث حکومتی حلقے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔دوسری جانب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے معروف ڈاکٹروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist