منی بجٹ پر ووٹنگ کے دوران دلچسپ صورتحال

Written by on January 14, 2022

قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل 2021ء (منی بجٹ ) پر ووٹنگ کے دوران صورتحال انتہائی دلچسپ رہی، وزیراعظم عمران خان، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو دوبارہ رائے شماری میں حصہ لینے کیلئے ایوان میں آنا پڑا۔

قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل 2021ء کی شق وار منظوری کے دوران جب پہلی مرتبہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی رائے شماری کو چیلنج کیا گیا تو سپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو باری باری کھڑا کرکے حق اور مخالفت میں رائے لی۔اس موقع پر حکومت کی عددی اکثریت 168 جبکہ اپوزیشن کے 150 ارکان کی رائے سامنے آئی تاہم دیگر شقوں پر ترامیم کے دوران ایک مرتبہ پھر اپوزیشن نے سپیکر کی رائے شماری چیلنج کی جس پر سپیکر نے رولنگ دی کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 29 کے تحت ایوان کی رائے کے حوالے سے سپیکر اپنے اختیارات استعمال کر سکتا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist