سونامی صرف دعووں اور اعلانات کا طوفان تھا، جوتباہی کرچکا: سراج الحق

Written by on January 13, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سونامی صرف دعووں  اور اعلانات کا طوفان تھا، جو ملک کی تباہی کرچکا، بلدیاتی الیکشن میں ہی  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا صفایا ہو جائے گا، حکومت بھاگنے کی کوششیں نہ کرے، عوام ناانصافی اور ظلم پر مزید خاموش نہیں رہیں گے،موجودہ کے ساتھ ساتھ سابقہ حکمرانوں کو بھی اپنے کیے کا جواب دہ ہونا ہو گا، پی ٹی آئی،ن لیگ اور پی پی جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کی پارٹیاں ہیں،بھائی بہن، ماموں بھانجے، باپ بیٹے کی موروثی سیاست کا وقت ختم ہو گیا،قوم جاگ چکی اور ملک میں اسلام کا نظام چاہتی ہے، منی بجٹ نامنظور، بھرپور احتجاج کریں گے، مہنگائی کا سونامی بے قابو، حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی، مری میں انسان سردی میں مرتے رہے اور پنجا ب حکومت اور اس کی مشینری خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی،حکمرانوں نے اعتراف کر لیا کہ وہ امریکا کے غلام ہیں،استعمار کی غلامی کرنے والوں کو اسلامی اور ایٹمی پاکستان پر حکومت کا کوئی حق نہیں،ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف نے ہی معیشت چلانی ہے تو ایوانوں میں بیٹھے حکمران کیا کر رہے ہیں؟حکومت جواب دہ اربوں ڈالرز کا قرضہ کہاں گیا؟عوام کےخون پسینےکی کمائی حکمرانوں کی عیاشیوں اورسود بھرنے کےلیےنہیں ہے،لوگ اب اس قابل بھی نہیں رہے کہ گھر کا خرچہ چلا سکیں،آئی ایم ایف اور اس کے تابعداروں کو خیرباد کہنے کا وقت آ گیا، آٹا، چینی، دالوں، ادویات کی قیمتوں میں پچھلے ساڑھے تین برسوں میں ساڑھےتین سوفیصد سےزیادہ اضافہ ہوا،بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہے،لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے رُل گئے،ملک کے مسائل کا حل نظام مصطفی ہے،جماعت اسلامی قرآن و سنت کا انقلاب لانے کے لیے تیار ہے، ہم جمہوری جماعت ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی طاقت سے پرامن اسلامی انقلاب برپا کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist