5g سروس پاکستان میں کب سے شروع ہو جائے گی ؟ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

Written by on January 11, 2022

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق  نے کہا ہے کہ رواں سال ماہ دسمبر یا پھر آنیوالے سال جنوری تک پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں   موبائل فون صارفین کی تعداد 188 ملین، تھری جی اور فورجی جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 107 ملین جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 110 ملین  سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے، فورجی تیزی سے آگے پھیل رہا ہے اورہمارا اگلا ہدف فائیو جی ہے۔

 

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist