کراچی میں اومی کرون خواتین کو زیادہ کیوں نشانہ بنا رہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

Written by on January 10, 2022

 شہر قائد میں کورونا وائرس کی قسم اومی کرون نے خواتین کو نشانہ بنانا شروع کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ویکسی نیشن نہ کروانا ہے۔

ڈاؤ کورونا لیب کے سربراہ پروفیسر سعید خان کے مطابق اس وقت کراچی میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز خواتین میں ہیں۔ اس سے قبل کورونا کی دیگر اقسام سے مرد زیادہ متاثر ہوئے تھے تاہم اومی کرون سے  گھروں میں رہنے والی خواتین زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ویکسی نیشن نہ کروانا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد ہوچکی ہے اور ان میں سے اومی کرون کے کیسز 87 فیصد ہیں۔ اومی کرون سے متاثر ہونے والی 55 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کی عمریں 30 برس سے زائد ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist