بلدیاتی الیکشن سے پہلے پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کا فیصلہ

Written by on January 10, 2022

 پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر ملازمین کوٹہ سسٹم کے تحت بھرتی کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز ملازمین رکھے جائیں گے جن کی بھرتیوں کیلئے اراکین اسمبلی کو کوٹہ دیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پارٹی کی تنظیم میں پہلے عہدو ں پر رہنے والوں کی بجائے نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist