پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی

Written by on January 4, 2022

 الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی ۔

الیکشن کمیشن میں سماعت میں فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی جلد مکمل کرنے کی درخواست دی ۔ فرخ حبیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی جلد مکمل کی جائے ، ان کی سکروٹنی کا عمل سال 2017سے چل رہا ہے ، کارروائی جلد مکمل کی جائے ۔

الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی استدعا پر سکروٹنی کمیٹی سے آئندہ روز میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس پر پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی کا عمل کہاںتک پہنچا ۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے فرخ حبیب سے کہا گیا کہ آپ اپنے کیس سے متعلق علیحدہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist