کوئٹہ دھماکہ، کس سیاسی جماعت کا پروگرام جاری تھا اور کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Written by on December 31, 2021

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف  کوئٹہ پولیس  (ڈی آئی جی) فدا حسین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ اس جگہ کیا گیا جہاں جمعیت علماء اسلام نظریاتی گروپ کا پروگرام جاری تھا۔

اپنے ایک بیان میں ڈی آئی جی فدا حسین نے بتایا کہ کوئٹہ کے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب ہونے والے دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ دھماکے کیلئے ڈیڑھ  کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو کھمبے کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ  کالج کے اندر جے یو آئی نظریاتی کا پروگرام جاری تھا۔ دھماکہ اس وقت ریموٹ کنٹرول  سے کیا گیا جب یہ پروگرام ختم ہوا۔ پولیس کی جانب سے اس پروگرام کیلئے بھرپور سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist