اومی کرون نے برطانیہ میں تباہی مچا دی ، ایک دن میں ایک لاکھ 83 ہزار کیسز رپورٹ

Written by on December 31, 2021

برطانیہ میں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون نے تباہی پھیلا دی ، صرف ایک ہی دن میں ریکارڈ ایک لاکھ  83  ہزار کیسز سامنے آنے سے ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے خبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے باعث برطانیہ میں کورونا  ٹیسٹ کٹس کی قلت پیدا ہو گئی ، حکومت نے  ٹیسٹ کٹس بک کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق  ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش بڑھ رہا ہے  جہاں اضافی بیڈز لگائے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب فرانس اومیکرون  کے پھیلاؤ میں  یورپ بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ، فرانس میں ایک روز کے دوران ایک لاکھ 80 نئے کیسز سامنے آئے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist