الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا شیڈول جاری کردیا

Written by on December 28, 2021

 الیکش کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،  الیکشن کمیشن نے سندھ میں یونین کونسل ، وارڈز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلئے انتظامی تیاری ، نقشہ جات  اور ڈیٹا 31 دسمبر تا 14 جنوری مکمل کیا جائے گا ۔  حلقہ بندی  کمیٹی یونین کونسل ، وارڈز کی ابتدائی فہرست 17 جنوری تا 15 فروری تک مکمل کر کے 16 فروری کو شائع  کی جائے گی ۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات 17 فروری سے 4 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جنہیں  21 مارچ تک نمٹا دیا جائے گا۔ حلقہ بندی اتھارٹیز 22  مارچ تک اپنے فیصلے سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو آگاہ کریں گی ۔ 24 مارچ کو یونین کونسل اور وارڈز کی حلقہ بندی کی حتمی اشاعت ہوگی۔

 

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist