نواز شریف کا راستہ کوٹ لکھپت جیل ہے،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

Written by on December 27, 2021

 ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر ایسے بات ہو رہی ہے جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہوں ، نواز شریف کا راستہ کوٹ لکھپت جیل ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت  کا کہنا تھا کہ   نواز شریف کی ریلیف کا منصوبہ لندن اور رائیونڈ میں تیار ہو رہا ہے لیکن یاد رکھیں کہ نواز شریف کو  قانون کے مطابق سزا ملے گی ،کریمینل جسٹس ریفارمز پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر کسی ایک نے بھی اعتراض نہیں اٹھایا، ہم ایسا نظام لیکر آنا چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو،ہمارا بلدیاتی نظام پاکستان کا سب سے بہترین نظام ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist