شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ،نائیک نور مرجان شہید

Written by on December 26, 2021

 شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک نور مرجان جام شہادت نوش کر گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  امن دشمنوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا گیا،

پاک فوج نے فور اور موثر جوابی کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ نور مرجان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا ۔  علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist