رانا شمیم کے بیٹے نے تسلیم کیا کہ ان کے والد ن لیگ وکلاء ونگ کے عہدیدار ہیں ، فرخ حبیب

Written by on December 26, 2021

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ رانا شمیم کے صاحبزادے نے خود نجی ٹی وی  پر تسلیم کیا کہ ان کے والد ن لیگ وکلاء ونگ کے  عہدیدار ہیں ۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ پر حملہ کیا ،  رانا شمیم کا بیان حلفی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا ، یہ بڑا انکشاف ہے ،  انہیں وجوہات کی بناء پر انہیں گارڈ فادر کہا جاتا ہے ، رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطاعات فواد چودھری بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  کہہ چکے ہیں کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا،حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔اب نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist