قائداعظم کا 146 یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

Written by on December 25, 2021

 بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے قائد اعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی مزار قائد پر حاضری دیں گی۔برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے خواب اور مسلمانوں کی خواہش پاکستان کو عملی طور پر قائم کرنے کے محض ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948 کو 71 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist