قائداعظم کا یوم پیدائش, مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی , پی ایم اے کیڈٹس نے ذمہ داری سنبھال لی

Written by on December 25, 2021

بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پی ایم اے کے کیڈٹس نے مزار قائد پر سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھول چڑھائے، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

خیال رہے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں تین بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبرکو منعقد ہوتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist