بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، پاک فوج کے دو جوان شہید

Written by on December 24, 2021

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں امن دشمنوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران لائس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح نے جام شہادت نوش کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگردوں کی  تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ شہید لائنس نائیک منظر عباس کا تعلق پنجاب کے صوبہ خوشاب جبکہ شہید سپاہی عبدالفاتح کا تعلق خضدار سے  ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist