“مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیر اعظم بن چکے ” فیصل واوڈا نے دلچسپ سوال بھی پوچھ لیا

Written by on December 23, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کو بلدیاتی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے ان سے دلچسپ سوال بھی پوچھ لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے شکست ہوئی۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ مہنگائی نہیں ہے، عوام کو  اس سے کوئی مطلب نہیں کہ کیا ہو رہا ہے، ان کو اشیائے خورو نوش سستی چاہئیں۔

انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی پر کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیر اعظم بن چکے ہیں، وہ بتائیں کہ وہ الیکٹڈ ہیں یا سلیکٹڈ ہیں؟

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist