پاکستان کا وہ علاقہ جہاں اومی کرون کے 32 مشتبہ کیسز آگئے، بڑی خبر آگئی

Written by on December 22, 2021

 قلات سے کورونا کی قسم اومی کرون کے 32 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او) نے بتایا کہ  تمام مشتبہ کیسز ویکسی نیشن اور ٹیسٹ مہم کے دوران رپورٹ ہوئے ، قلات میں 400 سے زائد افراد کے کورونا کے نمونے لئے گئے تھے جن میں سے اومی کرون کے 32 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ڈی ایچ او کے مطابق مشتبہ افراد کے نمونے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں ، ان تمام مریضوں کی کوئی خاص ٹریول ہسٹری نہیں ہے ۔ مشتبہ مریضوں کو گھروں پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، سب کی حالت بہتر ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist