“ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی” خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان نے پیغام جاری کردیا

Written by on December 22, 2021

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کو “ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرانا” قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر کارکنوں کے نام جاری پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا “خیبرپختونخوا کےغیورعوام،جماعتی ورکرز،عہدیداران اور تمام امیدواران کوبہت مبارک ہو، آپ کی شب وروز محنت اورہمت نےان ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی ہےاورانشاءاللہ آپ کی یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کےقلعے کی آخری اینٹ نکلنےاور اس ملک کوواپس ایک اسلامی اورجمہوری ملک بنانےتک جاری رہے گی۔”

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی  جمعیت علماء اسلام تحصیل کونسل اور سٹی میئرز کی 64 میں سے  21 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ اب تک موصول ہونے والے 58 نشستوں کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist