“حملہ آوروں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، فائرنگ ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھی” شبلی فراز نے ساری حقیقت بیان کردی

Written by on December 20, 2021

 وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کیا، انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی۔

مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ گفتگو میں شبلی فراز نے خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا کہ وہ کوہاٹ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے، جب واپس پشاور آ رہے تھے تو ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کا حلیہ مختلف قسم کا تھا اور انہوں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی ۔ یقین نہیں آ  رہا کہ کیسے نکل کر پشاور پہنچے۔

خیال رہے کہ شبلی فراز پر شام چھ بجے درہ آدم خیل میں حملہ ہوا تھا۔  وفاقی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا تھا۔ شبلی فراز پر حملے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا  ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist