“بلے، شیر اور تیر کا دور ختم ، اب ترازو پر انصاف ہوگا” سراج الحق نےحیران کن دعوی کرتے ہوئےدھرنےکی دھمکی دے دی

Written by on December 17, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حکومت اعصابی طور پر شکست کھا چکی، بلے، شیر اور تیر کا دور ختم ہو گیا اب ترازو پر انصاف ہوگا،خیبرپختونخوا کےعوام تیار رہیں،جس پولنگ سٹیشن پر دھاندلی ہو گی وہیں دھرنا دیں گے،19دسمبر کو صوبے کے عوام ترازو پر مہر لگا کر حکومتی مظالم کا بدلہ لیں گے،اتوارکا دن پی ٹی آئی کا صوبے میں الوداع کا دن ہوگا،حکمران کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں اضافہ کی وجہ سے بڑھتی ہیں،بتایا جائے کہ آٹا، چینی، گھی، گیس تو مقامی پیداوار ہیں، ان کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ابھی تک اسلامی نظام قائم نہیں ہوا،کرپشن کی وجہ سے ملک میں برکت ختم ہو گئی، بجلی اور گیس کے جعلی فراڈ بلز عوام کو بھیجے جاتے ہیں، 22کروڑ لوگ اپنے ہی گھروں میں حکمرانوں کے کرائے دار بن کر رہ گئے، ہر دن ایک نیا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا ،اب انھوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا، قوم سانپوں کو مزید دودھ نہ پلائے، یہ اژدھے بن کر عوام کو کھا جائیں گے، ملک کے فیصلے امریکہ میں ہوتے ہیں،ہمارے حکمران انھیں لاگو کرتے ہیں، برس ہا برس سے حکومتیں بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہیں،جو حکمران ساڑھے تین برسوں میں ملک میں بہتری نہ لاسکے وہ ڈیڑھ برس میں کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی کی حکومتیں ایک جیسی، ناکام اور نااہل ثابت ہوئیں،آزمائے ہوئے حکمران پھر قوم سے “موقع” مانگ رہے ہیں،ان حکمرانوں کی وجہ سے کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا،یہ وہی اشرافیہ ہے جو پاکستان کو دولخت کرنے کا سبب بنی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist