دھند کے باعث لاہور ، فیصل آباد اور جھنگ کے متعدد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

Written by on December 16, 2021

 دھند کے باعث لاہور ، فیصل آباد اور جھنگ کے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا  جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے لاہور میں دھند کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے  ، بند روڈ گرڈ سٹیشن سے 220 کے وی کے متعدد سرکٹ ٹرپ کر گئے  ، سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث لیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ  ہے ، شاہدہ ، امامیہ کالونی ، سگیاں ، آؤٹ فال روڈ  کے علاقوں میں بجلی موجود نہیں ہے ۔ 

ادھر فیصل آباد میں دھند کے باعث فیسکو کے 50 سے زائد فیڈر کام کرنا چھوڑ گئے ، فیصل آباد اور جھنگ کے متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی بند ہے  جبکہ بجلی بندش کے باعث شہری شدید مشکلا ت کا شکار ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist