کورونا کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 28 ہزار 836 ہو گی

Written by on December 13, 2021

 ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 836 ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی آئی ہے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے  244 نئے مریض سامنے آئے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 78 ہزار 17 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پنجاب میں چار لاکھ 43  ہزار 886 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 696 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں دس ہزار  426 ، بلوچستان میں 33 ہزار 532  جبکہ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 608 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist