کمشنر لاہورکا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، ضلعی انتظامیہ کو بڑاحکم جاری کردیا

Written by on December 11, 2021

 کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتےہوئے جیل روڈ، لبرٹی، شادمان، ماڈل ٹاون لنک روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کیااور سٹریٹ لائٹس، پی ٹی سی ایل مین ہولز، صفائی  اور چوکوں کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر لاہور کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی موجود تھے۔

کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن(ایم سی ایل)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) کی ورکنگ ٹیم بنانے کی ہدایت کرتے  ہوئے کہا کہ شادمان چوک، منی مارکیٹ چوک، ایم ایم عالم روڈ،مین مارکیٹ، فردوس مارکیٹ و دیگر پر مشترکہ ٹیم کل سے کام کریگی، مشترکہ ٹیم پیچ ورک، چوکوں کی تزئین و آرائش اور سٹریٹ لائٹس کو یقینی بنائیگی۔

مشنر لاہور نے ایم سی ایل ٹیموں کوبند لائٹس ٹھیک کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،شہرکےتمام مین ہولز کو چیک  کیا  جائےاور  جہاں  خرابی  ہے  اسے  فورا  دور  کیاجائے ۔ کمشنر لاہور نے دورے کے بعد پی ایچ اے، ایم سی ایل،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایل ڈبلیو ایم سی)واسا و دیگر محکموں کے افسران کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist