وزیراعظم عمران خان دورہ میانوالی پر پہنچ گئے، تین ماحول دوست منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Written by on December 11, 2021

 وزیراعظم عمران خان دورہ میانوالی پر پہنچ گئے جہاں ہیں وہ تین ماحول دوست منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور میانوالی کیلئے 27 ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان میانوالی میں ’’ نمل ایکو ٹو رازم سینٹر‘‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ملک کے سب سے بڑے میاوا کی جنگل ، ایم ایم روڈ اور میانووالی بلکسر روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی میانوالی کے دورے کے دوران طلبا سے خطاب بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے میانوالی میں جلسے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ مکمل طور خالی کروالیا گیا ہے، میانوالی میں دوسرے شہروں سے آنے والی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ جلسہ گاہ کے اردگرد تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادئے گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist