احسن اقبال کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی کوشش ، سکیورٹی اہلکاروں کا ڈنڈ الگنے سے ہاتھ زخمی

Written by on December 9, 2021

 وفاقی حکومت کی جانب سے اہلیان کراچی کیلئے گرین لائن منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح کل وزیر اعظم عمران خان کریں گے مگر احسن اقبال نے ایک روز قبل ہی افتتاح کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار کا ڈنڈ الگنے سے ہاتھ زخمی کروا  بیٹھے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اپنے کارکنوں کے ہمراہ ناظم آباد میں گرین بس منصوبے کے علامتی افتتاح کیلئے جمع ہوئے ، احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن  منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل کرا کر گئی تھی یہ منصوبہ نواز شریف کا کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے اور ہم اس کا افتتاح کرنے آئے ہیں ۔

ن لیگی رہنماوں کی جانب س منصوبے کے علامتی افتتاح کی تقریب میں بد نظمی پھیل گئی ، ن لیگی ورکرز نے گرین لائن کے پیڈسٹرین کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر رینجرز اہلکاروں نے لیگی ارکان کو لائن کے پل پر جانے سے روک دیا ، اس دوران دونوں جانب سے طاقت کا استعمال بھی دیکھا گیا۔

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ ہاتھ پر ڈنڈا لگنے سے ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist